نئی دہلی، 20 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)2019 کے انتخابی رن میں چوکیدار سب سے بڑا کردار بن کر ابھر رہا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل طیارے سودے کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو چور بتایا اور ’چوکیدار چور ہے‘ کا نعرہ دیا لیکن اب بی جے پی اس پر پھربیک فیٹ پر کھیل رہی ہے۔پہلے میں بھی چوکیدار مہم اور اس کے بعد آج پی ایم مودی نے نئی ویڈیو جاری کیا،جس میں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے چوکیداروں کی توہین کی، آج پورا ملک چوکیدار بن کر کھڑا ہو گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو نئی ویڈیو جاری کیا، وزیر اعظم نے لکھا کہ آج ملک میں چوکیدار محب وطن کا نیا مترادف ہے، انہوں نے چوکیداروں کی توہین کی تو پورا ملک چوکیدار بن کر کھڑا ہو گیا ہے۔بتا دیں کہ چند روز قبل پی ایم مودی نے میں بھی چوکیدارمہم کی شروعات کی تھی۔
اس کے باوجود بھی بی جے پی اس مہم پر آگے بڑھ رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ سمیت تمام مرکزی وزیر، بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلی، بڑے لیڈروں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے آگے ’چوکیدار‘ لکھ دیا ہے۔